لاہور( شوبز ڈیسک) پاکستان کے نامور ہدایت کار ندیم بیگ اس وقت اپنی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ پر کام کررہے ہیں جس کی کاسٹ میں اب ایک اور اداکار شامل ہوچکے ہیں۔اداکار گوہر رشید ویسے ہی رواں سال دو فلموں میں کام کرتے نظر آئیں گے جن میں ’’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘‘اور ’’منی بیک گارنٹی‘‘ شامل ہیں۔اور اب وہ ندیم بیگ کی فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کی کاسٹ کا بھی حصہ بن چکے ہیں۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ میں اب اپنے کیریئر میں کامیڈی اداکاری کرنے کی بھی کوشش کررہا ہوں، فلم میں میرا کردار ہمایوں سعید کے کردار کا بہترین دوست بنے گا۔اداکار کے مطابق ان کا کردار بولی وڈ فلم ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ میں موجود ’’سرکٹ‘‘ کے کردار جیسا ہوگا۔