لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستانی نژاد امریکی فلم ڈائریکٹر ڈاکٹر حسن زی نے اپنی نئی فلم ’گھوسٹ ان سان فرانسسکو‘ کی شوٹنگ کی تیاریاں مکمل کر لیں۔یہ ڈاکٹر حسن زی کی پانچویں فلم ہے ۔ اس سے قبل وہ چارکامیاب فلمیں بنا چکے ہیں جن میں سے تین امریکہ اور ایک پاکستان میں بنائی گئی تھیں۔ ڈاکٹر حسن زی نے کہا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم کی کہانی ایک ایسے فوجی کے گرد گھومتی ہے جو پاکستان سے واپس امریکہ آ رہا ہے مگر اس کی بیوی اس سے بیزار ہے ۔ کاسٹ میں فیلیشا روز‘کائل لاؤڈر اور ڈیو شیرڈن بھی شامل ہیں ۔