اسلام آباد (شوبز ڈیسک) ماضی کی مشہور اداکارہ انجمن نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میری یہ خوش نصیبی ہے کہ میڈم نور جہاں مجھ پر اپنے فلمائے ہوئے گیت بے حد پسند کیا کرتی تھیں۔انجمن نے مزید بتایا کہ وجاہت عطرے ایم اشرف مجھے بتایا کرتے تھے کہ جب کوئی گانا ہم میڈم نورجہاں سے گوانے جاتے تو پہلا سوال یہ کیا کرتی تھیں کہ اے گانا کِدے تے پکچرائز ہو ریا اے ، تو جب انہیں انجمن کا بتایا جاتا تو وہ بہت خوش ہوا کرتی تھیں۔انہوں نے مجھے ایک بار دعا دی کہ ’’جا انجمن آج توں بعد میری دعا اے جدوں میرا گانا تیرے تے ہووے لوگ مینوں پل جان تینوں یاد رکھن‘‘۔ ان کی دعا سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے ۔انجمن کہتی ہیں کہ ان کے دور میں فلمیں چھ چھ ماہ سینما سے نہیں اترتی تھیں مگر اب دوسرے دن ہی سینما کی سیٹیں خالی ہو جاتی ہیں۔