لاہور(کلچرل رپورٹر) سن رائز فلم کے پراجیکٹ ’’گواہ رہنا‘‘ کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں غنا علی رضا اور عماد عرفانی لیڈ رول کررہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں رابعہ کلثوم ،ریحان ناظم،حامد نوید،ثقلین بشیر،علی زین،محمد قوی خان اور ترکش اداکار Mert Sismanlar و دیگر فنکار شامل ہیں۔اس فلم میں برصغیر کی آزادی میں اہم کردار اداکرنے والی ’’تحریک خلافت‘‘ کو موضوع بنایا گیا ہے ۔