شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ماڈل واداکارہ نیناں سونیناں بٹ نے کہا ہے کہ میری نئی فلم ایک رشتہ کی کہانی اصلاحی پہلو پر مبنی ہے ، فلم یادگار اور فلم انڈسٹری کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی اور مجھے امید ہے کہ شائقین اور پرستار ایک رشتہ کو مدتوں یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اس فلم کی تکمیل پر بہت محنت کی جارہی ہے اور اداکار اپنے کردار میں جان ڈالنے کیلئے بہت محنت کررہا ہے اور فلم لولی ووڈ کے وقار کی بلندی کیلئے بھی شبنم کے قطرے سے کم نہیں ہوگی۔ فلم ایک رشتہ کے سونگ ماہیا مجھے پیار پیار ہوگیا کی ریکاڈنگ کے سلسلہ میں سوات ، کلام اور چکوال جائوں گی۔ فلم کے ڈائریکٹر نوید رضا ہیں جبکہ نیناں سونیناں بٹ کے مدمقابل فلم سٹار سلیمان احمد بطور ہیرو کام کررہے ہیں جبکہ نیناں سونیناں بٹ کے ہمراہ دیگر ماڈلز اور اداکار بھی جائینگے ۔