لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار شان شاہد کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’وار‘ پاکستان فلم انڈسٹری کو ہالی ووڈ کو ٹکر دینے میں کامیاب رہی ہے ۔شان شاہد نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں بتایا کہ فلم ’وار‘ ان کے دل کے بے حد قریب ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم وار کی وجہ سے پاکستانی سنیما کو ہالی ووڈ کے قریب ہونے میں مدد ملی ہے ۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے اپنی فلم کا ٹریلر بھی شیئر کیا۔