لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ کسی فلم کی کامیابی کے لئے سکرپٹ کا معیار ہونا نا گزیر ہوتا ہے ، ماضی کی سپر ہٹ فلموں اور ڈراموں کی کامیابی کی بڑی وجہ معیاری سکرپٹ تھا کیونکہ ان کے موضوعات انتہائی عمدہ اور معیاری تھے جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں پرنقش ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں صائمہ خان نے کہا کہ اگر سکرپٹ معیار ی اور کردار نبھانے والے ڈھنگ ٹپائو کی بجائے محنت اور لگن سے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق کام کریں تو کوئی وجہ نہیں پراجیکٹ کامیاب نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ بڑے بجٹ کا پراجیکٹ ہی کامیاب ہو ، ماضی میں کم بجٹ کی فلمیں بھی بنی ہیں اورسپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آج بھی معیاری فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں جن میں تعطل آیا ہوا ہے ۔