لاہور( شوبز ڈیسک) نامور اداکارمعمررانا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھی اورمعیاری فلمیں بنائی جارہی ہیں اور اگر بغیر کسی تعطل کے فلمیں بننے کا سلسلہ جاری رہا تو فلم انڈسٹری بہت جلد دوبارہ عروج حاصل کر لے گی ۔ ایک انٹر ویو میں معمر رانا نے کہا کہ آج فلم انڈسٹری کو ہماری پہلے سے زیادہ ضرورت ہے اور سب اپنا اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ہم سے پہلے جو بھی سینئر اداکار کام کرگئے ان کا متبادل کوئی نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اردو سے زیادہ پنجابی فلموں میں کام کیا ہے اورمیں ہمیشہ خوب سے خوب ترکی تلاش میں رہتا ہوں۔ اگر 2020ء میں مسلسل فلمیں بنتی رہیں تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل نہ کر سکے ۔