منیلا (نیٹ نیوز) جنوبی فلپائن میں مسلمانوں کے خودمختار علاقے بنگسامورو کے قیام کیلئے ریفرنڈم کاانعقاد کیا گیا۔ ریفرنڈم میں 30 لاکھ کے قریب مسلمانوں نے ووٹ کاسٹ کیا ۔ رائے دہندگان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ خودمختار علاقے بنگسامورو کا قیام چاہتے ہیں؟ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خودمختار علاقے کے قیام سے نصف صدی سے جاری کشیدگی کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔ منیلا حکومت اور مورو اسلامک لبریشن فرنٹ کے درمیان اس حوالے سے 2014 میں معاہدہ طے پایا تھا۔صدر روڈریگو ڈوٹرٹے نے گزشتہ ہفتے اپنے خطاب میں رائے دہندگان پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے کی منظوری دے کر ثابت کریں کہ وہ امن چاہتے ہیں۔