ہیلنسکی (آن لائن) فن لینڈ کی سنا میرین 34 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ثناء میرین کا بطور وزیر اعظم انتخاب ان کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے کیا جو کہ آنتی رینن کے استعفیٰ کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئی ہیں ۔ 34 سالہ ثنا میرین جن کی پارٹی پانچ رکنی گورننگ اتحاد میں سب سے بڑی جماعت ہے ،آئندہ چند دنوں میں ملک کے وزیر اعظم کے عہدہ کا حلف اٹھا کر دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم بن رہی ہیں ۔میرین نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا ہمیں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بہت محنت سے کام کرنا ہو گا۔