لاہور( عمران راج )فنکار برادری قرنطینہ کے دن سوشل میڈیا کے سنگ گزارنے لگے فنکاروں کے اکثریت روزانہ براہ راست انسٹاگرام کے ذریعے ایک دوسرے کیساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہونے لگے جبکہ اپنے پرستاروں کے ساتھ بھی کورونا وائرس سے بچاؤ آور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کرنے لگے گزشتہ روز معروف گلوکار علی ظفر اور شعیب اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک دوسرے سے اپنے قرنطینہ دنوں کے تجربات سے آگاہ کیا ۔جبکہ اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی،نور بخاری، عروج ناصرحرا مانی و دیگر فنکاروں اور پرستاروں کے ساتھ براہ راست مخاطب ہونے لگے ۔