لاہور(نمائندہ خصوصی سے )ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈ منسٹریشن مسرت جبیں کی سربراہی میں فنانس ، زکوۃ ، سوشل ویلفیئر ،تعلقات عامہ پنجاب ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اعلیٰ افسران کا اجلاس ہوا ۔جس میں ایپکا کے 80فیصد مطالبات منظور کر لئے گئے ۔ اجلاس میں محکمہ زکوۃ کے ملازمین کو ریگولر کرنے ،سوشل ویلفیئر اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے پراجیکٹ ملازمین کوکنٹریکٹ پالیسی 2004 پر لاتے ہوئے مستقل کرنے اورگروپ انشورنس ریٹائیرمنٹ پر دینے کی سمری نوٹیفکیشن کیلئے تیار ہو گئی۔اجلاس میں طے پایا کہ محکمہ صحت میں کلیریکل پوسٹوں پر اگلے ہفتہ میٹنگ ہو گی۔