لاہور (92 نیوزرپورٹ)پی ٹی آئی کے ’’ سپرمیسی آف پارلیمنٹ ‘‘کے گروپ کی تشکیل کے معاملے پر تحفظات رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان نے خاموشی توڑ دی، گروپ کے سربراہ غضنفر علی چھینہ نے کہاہے کہ فنڈز نہ ملے تو پارٹی میں رہنا مشکل ہو گا،کسی دوسری پارٹی سے رابطہ نہیں کیا،اگرفنڈزنہ ملے توپھرکچھ سوچیں گے ،گروپ کے رکن سردار شہاب الدین نے کہا کہ وزیراعظم نے جس کو وزیراعلیٰ نامزد کیا اس کی حمایت کریں گے ، ہم اپنے حلقوں کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے ملے تھے ،ناراض ارکان کی گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات طے تھی مگر وزیراعلی عثمان بزدار کے لاہور میں نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات نہ ہو سکی، اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی اراکین کے تحفظات کے پیش نظر ترقیاتی سکیموں اور فنڈز کی مکمل تفصیلات منگوا لیں۔