لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) معروف اداکارہ حسنہ بھٹی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ،اداکارہ نے گھرمیں چھپ کر جان بچائی ، پو لیس کے مطابق اداکارہ حسنہ بھٹی گزشتہ روز مارکیٹ سے اپنے گھر ڈی ایچ اے آرہی تھیں، جونہی وہ گھرپہنچی تو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی ، اداکارہ نے جلدی سے گھرمیں داخل ہو کر اور چھپ کر جان بچائی ، ملزمان کچھ دیر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے حسنہ بھٹی کا کوئی پراپرٹی کا معاملہ چل رہاتھا جس وجہ سے ان پر فائرنگ کی گئی، حسنہ بھٹی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعہ کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ، ساتھی اداکاروں نے ان پر فائرنگ کے واقعہ کی پرزور مذمت کی ۔