لاہور(کلچرل رپورٹر)فنکار بھی ٹرینوں کے لیٹ ہونے پر نالاں،معروف اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے وزیر ریلوے شیخ رشیدکو"وزیر تاخیر"قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق میگھا نے اپنے ویب ٹی وی پروگرام "چلبلی میگھا" کی نئی قسط میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹرینوں کے لیٹ آنے جانے پر انہیں "وزیر تاخیر" کا نام دے دیا۔میگھا نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی دوسالہ کارکردگی سے عوام ناخوش نظرآرہے ہیں جس وجہ سے عوام ان کو پسند نہیں کررہے اسی لیئے ہم انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دے رہے ہیں۔میگھا نے کہاکہ اگر شیخ رشید اپنی کارکردگی پر توجہ دیتے اور اپنی وزارت کی اہمیت سمجھتے تو شائد کوئی ٹرین وقت پر آجاتی مگر ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں ان کے دوسالہ دور میں آج تک کوئی ٹرین وقت پر نہیں آئی اسی لیئے انہیں وزیر تاخیر کا خطاب دیاگیاہے ۔