لاہور( عمران راج )شوبز سے وابستہ فنکار برادری بھی 92نیوز کی پلازمہ عطیہ مہم پر کی جانے والی کاوش کو سہرانے لگی ،اداکارہ ثنا فخر اداکار راشد محمود اور گلوکارہ میگھا نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 92نیوز نے پلازمہ عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز کیا ہے جو ایک بہت اچھا اقدام ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری اپیل ہے ان تمام افراد سے جنہوں نے کورونا کو شکست دی ہے وہ آگے بڑھیں اور اپنا پلازمہ عطیہ کر کے مریضوں کی جان بچائیں ۔ معروف ماڈل حنا ملک نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں اس آفت کا ملکر مقابلہ کرنا ہے ۔ استاد حامد علی خان اور محسن عباس نے کورونا کو شکست دینے والوں سے درخواست کر دی کہ وہ اپنا پلازمہ عطیہ کر کی قیمتی جانوں کو بچائیں۔