سٹاک ہوم( ویب ڈیسک)قطبِ شمالی کے جنوب میں سوئیڈن کے قصبے میں درجنوں فنکاروں کی دن رات کی محنت کے باعث مکمل طور پر برف سے بنا ہوٹل عام عوام کیلئے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے ۔ مسلسل30ویں سال کھلنے والا سوئیڈن آئس ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا برفانی ہوٹل ہے جسے ہر سال اکتوبر کے مہینے میں ڈیزائن کرنا شروع کیا جاتا ہے اور یہ آٹھ ہفتوں میں مکمل ہوتا ہے ۔1اعشاریہ 6ٹن وزن کے حامل کم و بیش1ہزار برفیلے بلاکس (40ہزار ٹن برف)کی مدد سے تیار ہونے والے اس ہوٹل میں 35کمرے ہیں جہاں کرسیوں سے لیکر بستر، دروازے دیواریں اور حتیٰ کے برتن بھی برف سے ہی تیار کیے جاتے ہیں۔رواں سال اس ہوٹل میں روم کی ڈیزائننگ اور آرٹ سویٹس کی تیاری کیلئے دنیا بھرسے 42آرٹسٹوں کو منتخب کیا گیا جبکہ تقریباً100لوگوں نے اس آئس ہوٹل کے تعمیراتی کام میں اپنا حصہ ڈالا۔ ریسٹورنٹ میں ہر سال تقریباً20ہزار مہمان ٹھہرتے ہیں۔