لاہور( شوبز ڈیسک ) شوبز شخصیات نے نامور کامیڈین نسیم وکی اور آغا ماجد کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پولیس کی جانب سے اس واقعہ پر فوری رد عمل کا آنا خوش آئند ہے ، فنکار ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں اس لئے انہیں ہر طرح کا تحفظ دیا جانا چاہیے ۔ سینئر اداکار سہیل احمد، ناصر چنیوٹی، ہنی البیلا ، روبی انعم ، افتخار ٹھاکر، ماہ نور ، ہما علی ،اکرم اداس ، قیصر پیا اور دیگر نے کہا ہے کہ فنکاروں کو تحفظ کا احساس دلانے کے لئے فائرنگ کرنے والے عناصر اور ان کے ماسٹر مائنڈ سامنے آنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار بے ضرر لوگ ہوتے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کی ہے ۔