لاہور (اپنے خبر نگار سے ) چئیرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا کہ ٹیوٹا فنی تربیت کی فراہمی میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا۔ طلبہ کے عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے تربیت فراہم کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا مرکزی سیکریٹریٹ میں ادارے کے مختلف شعبہ جات سے تفصیلا بریفنگ لینے کے بعد کیا۔ انہوں نے مزید ہدایات جاری کیں کی اساتذہ کی عملی ٹریننگ او نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے پر بنیادی توجہ دی جائے ۔ لوکل انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ کی ضروریات بھی نظر رکھی جائے تاکہ ہمارے طلبہ بیرون ممالک روز گار کے وسیع مواقعوں سے بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،جاپان ،جرمنی سمیت دیگر ممالک جنہوں نے فنی تعلیم کے میدان میں بہت ترقی ہے ان کے ماڈلز سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ہمارے زیادہ سے زیادہ طلبہ بھی سکالر شپس پر بیرون ممالک تربیت حاصل کریں۔