لاہور(اپنے رپورٹر سے )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ غازی روڈلاہور پرواقع ملک شاپس کی چیکنگ کر کے 1490لٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ 10شاپس پر موجود 1540لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ متعددملک ساپس پر موجود 1490 ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔ملک شاپس کومعیاری اور خالص دودھ فروخت کرنے کیلئے مکمل ہدایت نامے بھی دیے گئے ۔تلف کیے گئے دودھ میں نیچر ل فیٹس اور ایل آر انتہائی کم پائی گئی۔موقع پر موبائل لیب میں موجود جدید مشینوں سے دودھ کی چیکنگ میں پانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔