لاہور(اپنے رپورٹر سے )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 690 سالٹ پراسسنگ یونٹس کی چیکنگ مہم مکمل،ناقص انتظامات پر 5 نمک پراسسنگ یونٹس سیل، 2 کو جرمانے ،5 کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دیے گئے ۔ 439کو اصلاحی نوٹسز جاری،554 یونٹس کے سیمپلز لیباٹری تجزیے کے لیے بھیجوا ئے دیے گئے ۔لاہور زون میں 247، راولپنڈی میں 312، ملتان میں81 اور مظفر گڑھ زون میں 50 یونٹس کو چیک کیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پرفیصل آباد میں بلال سالٹ، اوکاڑہ میں کے کے راؤ مشتاق یونٹ، شبیر سالٹ یونٹ سیل کیا گیا۔ملتان میں شیخ عبدالوحید سالٹ یونٹ اور حافظ طاہر سالٹ یونٹ کوبھی سیل کر دیا گیا۔عرفان میمنگرائنڈنگ کے ناقص انتظامات، نمک میں آئیوڈین شامل نہ کرنے پر کاروائی عمل میں لائی گئی۔سٹوریج کے نامناسب انتظامات، فوڈ لائسنس اور سپلائی ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔ نمک خوراک کا بنیادی جزو ہے ، نمک میں آئیوڈین شامل کرنا لازم ہے ۔ نمک میں اضافی غذائی اجزاء کی لازمی شمولیت سے غذائیت کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔