لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار فواد خان نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر پارٹی کا انعقاد کیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، فواد خان نے اپنی 40 ویں سالگرہ دبئی میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ منائی ہے ۔ان ویڈیوز میں فواد خان کو اپنی اہلیہ صدف کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے اور اپنے دوستوں کے لیے گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ،فواد خان کی سالگرہ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں گلوکار فیصل کپاڈیا عمارہ حکمت، بلال لاشاری ، اداکار محب مرزا، اداکارہ صنم سعید اور دیگر نے شرکت کی ۔