کراچی (سٹاف رپورٹر)فواد چودھری کی ایم کیو ایم پرتنقید کے بعد وفاقی حکومت کی مداخلت پرگورنرسندھ نے متحدہ کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول سے رابطہ کیا اوروزیراعظم کا پیغام پہنچایا،عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف اورایم کیوایم میں باہمی احترام کا رشتہ ہے ،حکومت انکے مینڈیٹ کااحترام کرتی ہے ،تحریک انصاف مستقبل میں بھی ملک،بالخصوص سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے ایم کیوایم پاکستان کیساتھ ملکرچلنا چاہتی ہے اوریہی وزیراعظم کی پالیسی ہے ،وزیراعظم دورہ ایران سے واپسی پرمتحدہ قیادت سے ملاقات کریں گے ۔،واضح رہے کہ تین روزقبل وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم دوردورتک نظرنہیں آئیگی،جس پرایم کیوایم رہنماؤں نے شدید ردعمل کااظہارکیا تھا،علاوہ ازیں گورنرسندھ نے سی ویو پرریلی رائڈ فارکازپاکستان کے زیراہتمام چھاتی کے کینسرسے آگاہی کیلئے بائیک ریلی کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ متحدہ ہماری اتحادی ہے اوررہے گی،سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے کراچی کوسیف سٹی بنانا ضروری ہے ،صفائی مہم جوبھی شروع کریگا،حکومت ساتھ دیگی۔ہیوی بائیکرزنے 25 لاکھ روپے عطیہ دیا جبکہ عوام کی بڑی تعداد نے کارخیرمیں حصہ ڈالا۔