لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و نشریا ت فوادحسین چودھری نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور اپنا چیک اپ کرایا ، گزشتہ روز جب وزیر اطلاعات و نشریا ت جناح ہسپتال پہنچے تو ایم ایس ڈاکٹر عاصم حمید نے ان کا استقبال کیا ، وفاقی وزیر ہسپتال کے چوتھے فلو رپر میڈیکل یونٹ فو ر میں گئے جہاں پروفیسرآف میڈسن ڈاکٹر آفتا ب محسن نے ان کا چیک اپ کیا، فواد چودھری کو معدہ کا مرض ہے ،ڈاکٹر آفتاب محسن نے فواد چودھری کا خصوصی چیک اپ کیا اور ادویات تجویز کیں۔