اسلام آباد ،راولپنڈی(سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن ) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر معمول کے تقرر و تبادلے کردیئے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کور کمانڈرملتان لگایا گیا ہے ۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیئے گئے ۔ کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیئے گئے ۔