پشاور(سٹاف رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے 2 ملزموں کی سزا پر عمل درآمد روکتے ہوئے وزارت دفاع سے جواب مانگ لیا ہے ۔دونوں ملزمان پر سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔گزشتہ روزکیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے کی ۔ملزمان کے وکیل نے موقف اپنایاکہ درخواست گزاروں کو فوجی عدالت میں صفائی کا موقع نہیں دیاگیا ۔