بیجنگ(ویب ڈیسک)دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرداور حیرت انگیز کرتب پیش کر کے نہ صرف دنیا کو حیران کرتے ہیں بلکہ گنیز ریکارڈ بھی قائم کردیتے ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والے ماہر چینی ڈرائیور کو ہی دیکھ لیں جو فورک لفٹ چلاتے ہوئے شیشے کے نازک گلاس کا ٹاور بنانے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر رہا ہے۔چین کے رئیلٹی شو میں این لی کیانگ نامی چینی نوجوان نے فورک لفٹ سے شیشے کا گلاس اْٹھایا اور ایک، ایک کر کے گلاس ایک دوسرے پر رکھتے ہوئے 16گلاس کا ٹاور بنا ڈالا اور گنیز بگ آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔