دبئی (خصوصی رپورٹ) فن مصوری، فن مجسمہ سازی، فن تعمیرات، فن موسیقی و ادب کے ساتھ ساتھ دنیابھر میں فوٹو گرافی بھی ایک فن کی حیثیت سے رائج ہے ساتھ ہی روزگار فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ بھی۔اسی شعبے سے تعلق رکھنے والاابھرتا ستارہ احتشام سعید ہے جسے دیار غیر میں اپنے فن کی بدولت کافی پذیرائی مل رہی ہے ۔احتشام سعید پاکستان میں پیدا ہوئے تھے ۔لیکن گزشتہ 3سال سے دبئی میں مقیم ہیں۔دبئی میں میں مختلف بین الااقوامی میگزین اور اخبارات کے لئے فوٹو شوٹ کر چکے ہیں۔احتشام سعید کی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بھی کافی چرچا ہے ۔دبئی میں آنے والی شوبز شخصیات جن میں پاکستانی اور بھارتی سپر سٹارز بھی شامل ہیں وہ بھی ان کے کیمرے کی آنکھ میں قید ہو چکے ہیں ۔ پاکستانی اداکارائیں صبا قمر ، عمائمہ ملک اور سپر سٹار فواد سمیت متعدد شوبز ستارے اختشام سعید کے فن کے اسیر ہوچکے ہیں۔3سال کے کم ترین عرصے میں احتشام سعید کا شمار یواے ای کے بہترین فوٹو گرافرز میں ہوتا ہے ۔ احتشام سعید ترقی کی سیڑھی آگے بڑھتا گیا اور فوٹو گرافری کو ہی اپنا پیشہ بنا لیا۔ وہ دبئی میں بالی وڈ، ہالی وڈ، اور لالی وڈ کیلئے کام کر رہا ہے ۔ احتشام سعید کو مختلف تقریبات بالی وڈ اور ہالی وڈ فنکاروں کی فوٹو گرافی کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ وہ اپنے کام پر بہت توجہ دیتا ہے ۔ جس کے نتیجے میں اس کے کام میں نکھار پیدا ہوتا ہے بہت سے نئے آنے والے فوٹو گرافروں کیلئے ایک مثال ہے ۔