نیویارک(نیٹ نیوز)امریکہ میں فوڈ کین سے بنے مجسموں کی سالانہ نمائش کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ماہر فنکاروں کے فوڈ کیچ سے تیار کردہ دیوہیکل فن پارے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔امریکی شہر نیویارک کے بروک فیلڈ سینٹر میں منعقد کی گئی اس 26ویں سالانہ نمائش میں تیس فنکاروں کی ٹیموں نے ہزاروں فوڈ کین کا استعمال کرتے ہوئے کیکڑے ، گلہری، لومڑی سمیت دیدہ زیب فن پارے تیار کر کے نمائش کیلئے پیش کئے ۔واضح رہے ہر سال کی طرح اس سال منعقد ہونے والی اس نمائش میں درجنوں فنکار حصہ لیتے ہیں اور مختلف کھانے پینے کی اشیاء سے بھرے فوڈ کینزسے بنے اپنے فن پارے پیش کرتے ہیں جس میں سے بہترین فن پارے کو انعام سے نوازا جاتا ہے ۔اس نمائش سے حاصل ہونے والی رقم اور ان فوڈ کینز سے تقریباََ ایک ملین سے زائد غریبوں کی مدد کی جاتی ہے ۔منفردنوعیت کی یہ نمائش 15نومبر تک جاری رہے گی ۔