کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید100 روپے مہنگا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت3ڈالرکے اضافے سے 1556ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 89500 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت86روپے کے اضافے سے 76732 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 1030روپے اوردس گرام کی قیمت 34.35 روپے کی کمی سے 883روپے ہوگئی۔