کراچی(کامرس رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ہوئی لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ سونا 400روپے مہنگا ہوگیا۔فی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کے اضافے سے 59350روپے سے بڑھ کر59750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50883روپے سے بڑھ کر51226 روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ820روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت703.00روپے پرمستحکم رہی۔