کراچی (کامرس رپورٹر ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید2400 کے اضافے سے ایک لاکھ 8300روپے کی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا2400 روپے مہنگا ہو کر 1لاکھ 8ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2058روپے کے اضافے سے 92ہزار850روپے ہو گئی ۔علاوہ از یں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 5پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے مہنگا ہوگیا ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس35ہزار600کی سطح کو بھی عبورکرتے ہوئے مزید 321.54پوائنٹس کے اضافے سے 35694.89پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 62.43فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 53ارب19کروڑ88لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت4.85فیصد زائد رہا ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35600پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تیزی کا رجحان آخر تک جاری رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس321.54پوائنٹس کے اضافے سے 35694.89پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز378کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے 236کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ120میں کمی اور22میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ67کھرب14ارب58کروڑ34لاکھ روپے سے بڑھ کر67کھرب67ارب78کروڑ22لاکھ روپے ہو گیا۔