زیورخ(ویب ڈیسک) افریقی بھورے طوطے دنیا بھر میں پالتو کے طور پر رکھے جاتے ہیں اور اب معلوم ہوا ہے کہ انسانوں کی طرح ایک طوطا اپنے ہی قبیلے کے دوسرے طوطے کی مدد کرتا ہے۔افریقی گرے طوطے انسانی نقالی اور باتیں کرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور انسانوں سے بھی انسیت رکھتے ہیں۔ سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ سے وابستہ سائنسداں ڈیزائرے برکس کے مطابق گرے طوطے اس معاملے میں کوؤں اور دیگر پرندوں سے بہت آگے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ طوطے کھیل کھیل میں ایسا نہیں کرتے بلکہ وہ دوسرے کی ضرورت کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔