لاہور(کامرس رپورٹر) ایف بی آر نے جنوری اور فروری کے فیڈرل ایکسائز، سیلزٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کردی ہے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جنوری اور فروری کے فیڈرل ایکسائز، سیلزٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔جنوری اور فروری کے فیڈرل ایکسائز و سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے ۔جنوری کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ اٹھائیس فروری جبکہ فروری کے گوشواروں کی آخری تاریخ25مارچ مقرر کی گئی تھی۔سیکنڈ سیکرٹری خالد محمود نے پندرہ اپریل تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔