ژیورخ( سپورٹس ڈیسک) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے کلبز کو کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ میں توسیع کی اجازت دیدی،اکثر کلبز سے وابستہ فٹبالرز کے کنٹریکٹ جون میں ختم ہورہے تھے ۔میڈیا رپورٹ کے طابق سیزن کی معطلی کی وجہ سے کنٹریکٹ کی توسیع کا معاملہ پیچیدگی اختیار کر گیا تھا ۔ اس معاملے پر فیفا نے کہا ہے کہ کلبز اور کھلاڑی باہمی رضامندی سے کنٹریکٹ کی توسیع پر معاملات طے کرسکتے ہیں۔ فیفا نے ٹرانسفر ونڈو کو بھی آگے بڑھانے کا مثبت عندیہ دے دیا ہے ۔