اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فی لٹر پٹرول پر31 روپے 57 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی عائد کردی گئی۔ فی لٹر ڈیزل پر31 روپے 50 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجن اور لیوی وصول کی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ،پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 116 روپے 26 پیسے فی لٹر ہے جبکہ عوام کیلئے پٹرول کی قیمت 147روپے 83 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی، فی لٹر پیٹرول پر 4 روپے 90 پیسے ڈیلرز مارجن وصول کیا جارہا ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 113 روپے 12 پیسے فی لٹر جبکہ عوام کیلئے 144 روپے 62 پیسے لٹرمقرر کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق فی لٹر پٹرول پر ڈسٹری بیوٹر مارجن 3 روپے 68 پیسے ہے ۔فی لٹر پٹرول پر آئی ایف ای ایم 4 روپے 21 پیسے ،لیوی 17 روپے 62 پیسے اور سیلز ٹیکس 1 روپے 16 پیسے عائد کیا گیا ہے ۔ فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر 4 روپے 13 پیسے ڈیلرز مارجن جبکہ ڈسٹری بیوٹر مارجن 3 روپے 68 پیسے ہے ، فی لٹر ہائی سپیڈ ڈیزل پر آئی ایف ای ایم 2 روپے 12 پیسے ، لیوی 17 روپے 13 پیسے اور سیلز ٹیکس 4 روپے 44 پیسے فی لٹر عائد ہے ۔