لاہور،اسلام آباد(نامہ نگار،وقائع نگارخصوصی ، نمائندہ خصوصی سے ) فیاض احمد قریشی کوڈی جی نیب ہیومن ریسورس مینجمنٹ کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ چیئرمین نیب کی منظوری سے فیاض احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ادھر وزارت خارجہ کے 10افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں مستقل اور 6افسران کو گریڈ 19کے ایکٹنگ چارج پر ترقی دی گئی ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 میںترقی پانے والوں میں شہریار خان،بتول کاظم،ناہید نوید عاطف،عامر سعید ، عباس سرور قریشی،عرفان محمود بخاری،زیب طیب عباسی، نوید انجم،یاسر حسین اور گیان چند شامل ہیں ۔ گریڈ 18 کی صائمہ سلیم،عمر منظور ملک،کامران تاج،وسیم شہزاد اور رابعہ قصوری کو گریڈ 19 کا ایکٹنگ چارج دیا گیا۔دوسری طرف حکومت پنجاب نے بڑے پیمانے پر افسروں کو گریڈ19میں ترقی دینے کے ساتھ ساتھ تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کے احکامات کی تکمیل میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ سارہ احمد چیمہ ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن پرائمرری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) عمران قریشی ڈپٹی کمشنر لودھراں، نوشین ملک ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس بہاولپور،ذیشان جاوید ڈپٹی کمشنر ساہیوال، کلثوم ثاقب وائس کمشنر پیسی،کوثر خان ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ،کیپٹن (ر) عبدالستار ڈپٹی کمشنر چکوال ،رفاقت علی ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ ،محمد علی ڈپٹی کمشنر فیصل آباد، علی عدنان قمر ڈپٹی کمشنر اٹک،عرفان علی خان ایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ،دانش افضال ڈپٹی کمشنر لاہور،طلحہ حسین فیصل ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن،منظر جاوید علی ڈپٹی کمشنر قصور ،عثمان خالد خان ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، نادیہ ثاقب ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ،نعمان یوسف ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ،مس فروہ عامرایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ،آمنہ منیر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، اور حسن حرین حوتا ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات کو گریڈ19میں ترقی دے کر وہیں کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق حافظ عبد المجید ڈائریکٹر (اے اینڈ ایف) پاپولیشن ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنا نے ،تقرری کی منتظر سعدیہ تحریم کو ڈائریکٹر (اے اینڈ ایف) پاپولیشن ویلفیئر تعینات کر نے کے ساتھ ساتھ تقرری کی منتظرمس سلمی سلیمان کوایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے ۔