لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار فیروز خان اور گلوکار عاطف اسلم اس سال حج کی ادائیگی کریں گے۔ گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنی حج کی روانگی کی اطلاع شیئر کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اپنی زندگی کے ایک اہم سفر پر روانگی سے قبل یہ خوشی کی خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔‘انہوں نے لکھا کہ حج پر روانگی سے قبل میں آپ سب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔انہوں نے اپنے مداحوں، دوستوں، احباب سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔اپنی پوسٹ کے آخر میں عاطف اسلم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے ریاستی جارحیت کی پْرزور مذمت بھی کی گئی۔ گزشتہ روز ڈرامہ ’خانی‘ کے ہیرو فیروز خان نے بھی اپنے حج پر جانے کی اطلاع اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے زریعے دی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ اللہ کے حکم سے اس سال میں حج کی سعادت حاصل کروں گا۔