لاہور( کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ فیروزہ علی ان دنوں محفل آڈیٹوریم میں جاری سٹیج ڈرامے ’’عاشق چکرباز‘‘ میں پرفارم کررہی ہیں جس میں ان کی پرفارمنس اتنی جاندار ہے کہ شائقین انہیں داد دئیے بغیر نہیں رہ پارہے ۔ایک ملاقات کے دوران فیروزہ علی نے بتایاکہ وہ ایک عرصہ سے محفل آڈیٹوریم میں پرفارم کررہی ہیں اور اپنی بہترین پرفارمنس کی بنا پر انہیں ہر نئے ڈرامے میں کاسٹ کیا جارہاہے ۔ایک سوال کے جواب میں فیروز علی نے بتایاکہ وہ اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کیلئے قابل کوریو گرافرز اور ڈریس ڈیزائنر کا سہارا لے رہی ہیں۔ فیروزہ علی نے مذید بتایاکہ انہیں اور بھی شہروں سے ڈراموں کی آفرز آرہی ہیں مگر ابھی تک وہ کوئی جواب نہیں دے پارہی ہیں کیونکہ ان دنوں وہ اپنے سٹیج ڈراموں کے ساتھ ساتھ اپنی فلمیں بھی مکمل کروا رہی ہیں۔ جس کے لیئے وہ لاہور سے باہر جانے کا ابھی سوچ بھی نہیں سکتیں۔