نیویارک (این این آئی ، اے ایف پی )سماجی رابطے کی وب سائٹ فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس سے متعلق جھوٹے دعوے کا وڈیو کلپ ڈیلیٹ کر دیا، وڈیو کلپ میں ٹرمپ نے دعوی کیا تھا بچے کورونا کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہیں، فیس بک نے کہا کہ کسی صدر کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے ، ٹرمپ وائٹ ہاوس بریفنگ میں بیان کا دفاع کرتے نظر آئے ، بولے انہوں نے بہت زیادہ بیمار ہونے سے مدافعت سے متعلق بات کی تھی، ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ میرا مطلب یہ تھا کہ بچے بیماری سے جلد صحت یاب ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ٹوئٹر نے بھی کورونا سے متعلق غلط معلومات پر ٹرمپ کی مہم عارضی طور پر روک دی۔ دریں اثنا فیس بک نے ٹرمپ کے حق میں پراپیگنڈے میں مصروف 35اکاؤنٹس اور 88 انسٹاگرام اکاؤنٹس معطل کر دئیے جنہیں رومانیہ سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔