دینہ ( نمائندہ 92نیوز ) فیس بُک کی دوستی رشتے میں بدل گئی ،چین سے دولہا بارات لے کر دینہ پہنچ گیا ،شادی کی تقریب دھوم دھام سے مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔ 6ماہ قبل چین کے محمد احمد کی دینہ کی سونیا سے فیس بک بات چیت شروع ہوئی جوپہلے دوستی اورپھرپیار کے بعدرشتہ ازدواج میں بدل گئی ،گزشتہ روز دولہا اپنے والد اور کزنز کے ہمراہ چین سے بارات لے کر دینہ پہنچا جہاں بارات کا پرجوش استقبال کیا گیا اور نکاح کی رسم ادا کی گئی ،شادی میں دونوں خاندانوں کے عزیزو اقارب نے بھر پور شرکت کی ، دولہا اور دلہن اپنی شادی پر انتہائی خوش دکھائی دیئے ۔