جکارتہ( نیٹ نیوز) انڈونیشیا کے دارالحکومت میں کورونا وبا کی روک تھام کیلئے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موت کا مزہ چکھانے کیلئے تابوت میں لیٹنے کی انوکھی سزا دی جارہی ہے ۔مقامی اخبار کے مطابق جکارتہ میں جو شہری بغیر فیس ماسک کے پکڑا جائے تو اسے جرمانہ ادا کرنے اور تابوت میں لیٹنے میں سے کسی ایک سزا کا انتخاب کرنے کا کا کہا جاتا ہے ۔ سزا کا آغاز 3 ستمبر کو کیا گیا تھا اور اسی روز متعدد افراد نے فیس ماسک نہ پہننے پر 1 منٹ تک تابوت میں لیٹنے کی سزا کا انتخاب کیا۔ سزا کا مقصد وبا میں لاپروائی کرنیوالوں کو موت کی قربت کا احساس دلانا ہے۔