فیصل آباد (نیٹ نیوز) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(فیسکو) نے گھریلو صارف کو ایک کروڑ 71 لاکھ 35 ہزار سے زائد کا بل بھیج دیا گیا، فیصل آباد میں رضا آباد کے رہائشی ڈاکٹر عبد الراشد کو اس وقت جھٹکا لگا جب انہیں ایک کروڑ 71 لاکھ 35 ہزار کا بل موصول ہوگیا ، بل ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک کروڑ 31 لاکھ 12 ہزار سے زائد کی رقم کا اندراج کیا گیا ، بل میں صارف کی جانب سے صرف 171 یونٹ استعمال کیے گئے اور صارف کی پچھلی میٹر ریڈنگ 25 ہزار 550 جب کہ موجودہ ریڈنگ 25 ہزار 712 یونٹ ہیں، صارف نے کہا مجھ پر فیسکو کے کوئی بقایاجات واجب الادا نہیں، رابطہ کرنے پر فیسکو حکام نے اپنی غلطی ماننے کے بجائے اسے پرنٹنگ کی غلطی قرار دیا ۔