لاہور(کلچرل رپورٹر)فیشن ڈیزائنر زینب چتونی نے لاہور گلبرگ میں لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے اپنے نئے ونٹر ملبوسات کی کولیکشن متعارف کرادی۔ اس موقع پر اداکارہ ریشم، اقرا عزیز، ریچل گل،صوفیہ مرزا سمیت دیگر ماڈلز نے شرکت کی۔زینب چتونی نے کہا کہ لاہور میں فیشن کی دلدادا خواتین کیلئے خصوصی ڈیزائنز تیار کیا ہے۔