لاہور( خبرنگارخصوصی) فیڈریشن چیمبر سیکنڈ ایکسیلنس ایورڈزپنجاب کی خصوصی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب کی 30اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی اور ریکارڈ ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں کو ایوارڈزدئے گئے ۔تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملک میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ایف پی سی سی آئی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مشکلات کے باوجود نجی شعبہ ملکی معیشت کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے ایواڈز ونرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان بزنسمین بہت زیادہ محنتی ہیں،حکومت بھی نجی شعبے کے معیشت میں اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کرنے اوران کوہر ممکن سہولت مہیا کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ اے ف پی سی سی آئی کے صدر انجنئیردارو خان اچکزئی نے کہاکہ پنجاب میں صنعتی پھیلائو اور یہاں کی بین الاقوامی تجارت میں بھر پور شراکت نے اس بات پر مجبور کیا اے ف پی سی سی آئی عمدہ کارکردگی والوں کو ایکسیلنس ایورڈز پیش کرئے ۔کاروبار کرنے کے لئے آسانیوں کے بجائے مشکلات زیادہ ہیں جس کا ثبوت ہماری ایز آف ڈوئنگ بزنس میں نچلے درجے پر پوزیشن ہے ۔یہ ایوارڈ یقینا ایک مقابلے کا رجحان پیدا کریں گے اور دوسرے ان کی تقلید کرتے ہوئے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور ایف پی سی سی آئی کے ایوارڈ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔اے ف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین عبدالرؤف مختار نے کہا کہ اے وارڈز کے انعقاد کابنے ادی مقصد اعلی کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں اور معروف برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ پنجاب مے ں 48ہزار سے زائد صنعتی ے ونٹس ملک کی اقتصادی ترقی مے ں بہت اہم کردار ادا کررہے ہے ں۔انہوں نے مزے د کہاکہ تقرے باََ40ہزار سے زائدچھوٹے اور کاٹے ج صنعتے ں پاکستان کی اقتصادی ترقی مے ں مددگار ثابت ہو رہی ہے ں ۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر پاکستان کا اثاثہ ہے جس نے خود کو مشکل حالات میں بھی مستحکم رکھا ہے ۔اے ف پی سی سی آئی کی نائب صدر شیرین ارشد خان نے کہاکہ بزنس کمے ونٹی اقتصادی ترقی کی زندگی کی لکے ر ہے ۔پنجاب کی کاروباری برادری خصوصی طور پر کاروباری خواتین کے کردار کو تسلے م کرتے ہوئے اے ف پی سی سی آئی نے دوسری بار پنجاب کی بنے اد پر اعلی کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کے لے ے اعلی ٰ کارکردگی اے وارڈز منعقد کے ا ہے ۔سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کو ملک پاکستان اور اس کے عوام کے مفادات کیلئے آگے بڑھتے ہوئے قابل عمل منصوبوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وسائل کے بہتر استعمال کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کاروں کو قابل عمل منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ مختلف شعبوں میں مردوں اور خواتین کیلئے نئی ملازمتوں کی تخلیق ہو سکے ۔