فیصل آباد(92نیوزرپورٹ)منشیات کیس میں گرفتار ن لیگی ایم این اے راناثنااللہ کی فیصل آباد میں مزید 2کمرشل پلازوں میں شراکت داری سامنے آگئی،بے نامی جائیدادوں کیخلاف بنائی گئی اتھارٹی نے ریکارڈقبضے میں لے کر چھان بین شروع کردی ،ایک پلازہ نڑوالاروڈاوردوسراکشمیرپل کے قریب واقع ہے ۔ذرائع کے مطابق پلازوں میں راناثنااللہ اورسابق ایم پی اے شیخ اعجاز بے نامی دارہیں،دونوں پلازوں کے بارے میں شبہ ہے کہ راناثنااللہ کی جانب سے سرمایہ کاری کی جارہی ہے جبکہ فرنٹ فٹ پر ان کے اتحادی پرویزجٹ کانام ظاہرکیاگیاہے ۔