فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں مبینہ طور پر 80 کروڑ روپے کی کرپشن کے معاملے پرگورنرپنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلرسے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔یہ معاملہ یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کمیٹی میں تحریک انصاف کے ایک رکن کی طرف سے اٹھایا گیا تھا۔ہائی ٹیک لیب کے قیام کے لیے ڈاکٹر فرحت عباس کی جانب سے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 80کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے جس کے لئے سابق قائم مقام وی سی ڈاکٹر ناصر امین کے دورمیں اس معاملہ کی چھان بین کے لئے فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی توکمیٹی نے ہائی ٹیک لیب کے قیام میں کرپشن کی تصدیق کردی اور اس کرپشن میں ڈاکٹر فرحت عباس سمیت چاریونیورسٹی ملازمین کوقصوروار ٹھہرایا اور اپنی رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کردی جس کے بعد ڈاکٹرفرحت عباس کو یہاں سے ٹرانسفر کردیا گیا اورمعاملہ سست روی میں ڈال دیا گیا ۔