کراچی (کامرس رپورٹر) ای او بی آئی نے چار لاکھ پنشنرز کو 20فیصد اضافہ کی شرح سے ستمبر2018 سے پانچ ماہ کے بقایا جات کے ساتھ پنشن کی ادائیگی کا آغازکردیا ۔ وزارت خزانہ نے بھی ای او بی آئی کو 2.4ارب روپے کی خطیر رقم فراہم کی ہے ۔ پنشن میں اضافہ کا اطلاق ستمبر2018سے ہوگا۔ ای او بی آئی نے رواں ماہ میں اپنے پنشنرز کو 5ارب روپے کی ریکارڈ ادائیگی کی ہے ۔پنشن میں موجودہ 20فیصد اضافہ کی بدولت کم از کم پنشن کی شرح6,500روپے اور فارمولہ پنشن کے حساب سے 13,416روپے تک جاپہنچی ہے ۔ اس موقع پرای او بی آئی کے ترجمان نے ملک کی کہا کہ اگر آجر حضرات ماہانہ کنٹری بیوشن ای او بی آئی کو باقاعدگی سے ادا کریں تو ان کے ملازمین کو بڑھاپے میں ای او بی آئی کی معقول پنشن مل سکے گی ۔ ای او بی آئی نے سٹیٹ بینک کے تعاون سے بینک الفلاح کے بجائے کسی اور بینک کی اے ٹی ایم سے پنشن حاصل کرنے پر 15روپے فیس کا بھی خاتمہ کردیا ۔