فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) سر گرم فرا ڈیوں کے گروہ نے بھارتی گلو کار کے اقبال سٹیڈیم میں پروگرام کے انعقاد کا اعلان کرتے ہو ئے لاکھوں روپے شہریوں سے ہتھیا لیے ،دوسری طرف اقبال سٹیڈیم کی انتظا میہ نے کسی قسم کی تقریب کے انعقاد سے لا علمی ظا ہر کر دی ، تفصیل کے مطابق فیصل آ باد نو سر بازوں کے گروہوں نے بھارتی گلو کار سدھو موسیٰ والا کے پروگرام کا آ ج اقبال سٹیڈیم میں انعقاد کیے جانے کا اشتہار سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہو ئے آ ن لائن بکنگ کے نام پر شہریوں سے بھاری رقم ہتھیا لی جبکہ ان فراڈیوں کا شکار ہو نے والے شہریوں نے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے جب اقبال سٹیڈیم کی انتظا میہ سے رجوع کیا تو معلوم ہوا کہ فیصل آ باد میں کسی قسم کا کوئی بھی ایسا پروگرام منعقد نہیں ہو رہا ہے ۔