فیصل آباد،گوجرہ (خصوصی رپورٹر،تحصیل رپورٹر) سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کیپٹن(ر) عثمان نے ایران سے آنے والے زائرین کے لئے جھنگ روڑ پر زرعی یونیورسٹی کے کیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اورسہولیات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ضروری اقدامات پر بریفنگ دی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے بتایا کہ پارس کیمپس میں 339 سنگل بیڈ، 50 ڈبل بیڈ والے کمرے ہیں جبکہ پارس کیمپس میں کل 450 افراد کو رکھا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جی سی یونیورسٹی میں 500 افراد کے لیے قرنطینہ کی سہولت تیار کر لی گئی ہے ،کھڑیانوالہ روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی میں بھی 150 کمروں کی سہولت زیر غور ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تفتان سے آنے والے 150 زائرین کے لیے انتظامات مکمل ہیں ۔دریں اثنا وائرس کا پھیلا ؤ روکنے کیلئے محکمہ صحت کی طرف سے گوجرہ میں پا نچ قر نطینہ سنٹر قائم کر دیئے گئے ۔قرنطینہ سنٹرز میں گور نمنٹ کا مرس کا لج گوجرہ، ٹوبہ روڈ پر قائم مثالی پبلک سکول، سپیشل ایجو کیشن سکول، ریسٹ ہا ؤس دھمہ بنگلہ اور سکا رپ ریسٹ ہا ؤ س جھنگ روڈ پر قا ئم کئے گے ہیں ۔